0

وفاقی وزیرتوانائی کاآئی پی پیزکےساتھ معاہدوں پرنظرثانی کاعندیہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیرتوانائی اویس لغاری اورسابق وزیرگوہراعجازایکس پرآمنےسامنے آگئے۔ سابق وزیرتوانائی گوہراعجازنے ٹویٹ میں کہا کہ کیپسٹی چارجزاورفیول کاسٹ ملا کرپیداواری لاگت35روپےفی یونٹ ہے۔
بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں60روپےفی یونٹ فروخت کررہی ہیں۔ حکومت میں پاورپلانٹس اورڈسکوزچلانےکی صلاحیت نہیں۔ سستی بجلی خریدنےکیلئےحکومت آئی پی پیزسے’’کچھ لوکچھ دو‘‘پربات کرے۔
حکومت پاورپلانٹس اورڈسکوزکونہیں چلاناچاہتی۔ وزیرتوانائی اویس لغاری نے ٹویٹ میں کہا کہ نجکاری کےحوالےسےہماری واضح پالیسی ہے۔ وفاقی وزیرتوانائی کاآئی پی پیزکےساتھ معاہدوں پرنظرثانی کاعندیہ۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ آئی پی پیزکیساتھ معاہدوں پرنظرثانی کیلئےبات چیت کی ہدایات دےچکاہوں۔

مزید پڑھیں :مریم نواز نے صوبہ بھر سے سیکیورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد رپورٹ طلب کرلی

The post وفاقی وزیرتوانائی کاآئی پی پیزکےساتھ معاہدوں پرنظرثانی کاعندیہ appeared first on ABN News.