غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانا بڈانووا کو دھاتوں کے ذریعے زہر دیا گیا، جہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ کو زہر دیے جانے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دیا کہ انہیں کب اور کس نے زہر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف روس کے خلاف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں، رواں سال روسی سکیورٹی اداروں کی جانب سے ان پر 10 بار قاتلانہ حملے کئے جاچکے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق ملٹری انٹیلی جنسی چیف کی اہلیہ کو زہر دیا جانا ان کی اندرونی لڑائی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔