غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد اپنے دوسرے خطاب میں حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ان کے مسلح گروپ نے نئی اقسام کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ٹی وی سے نشر ہونے والے خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف محاذ میں ہمارے آپریشن میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشنوں کی تعداد، حجم اور اہداف کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی اقسام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حزب اللہ نے برکان نامی میزائل کا استعمال بھی کیا، جس کا پے لوڈ 300 سے 500 کلوگرام کے درمیان ہے اور حزب اللہ نے پہلی بار ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال بھی کیا ہے۔
اس سے قبل اپنے پہلے خطاب میں حسن نصراللہ نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان میں اسرائیل کے ساتھ جاری جھڑپیں ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔