0

کیوی بالر ٹرینٹ بولٹ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کیخلاف تین وکٹیں حاصل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بنگلورو کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ میں 50 سے زائد وکٹیں لینے والے چھٹے بولر بن گئے۔

انہوں نے سری لنکا کیخلاف کپتان کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا اور سدیرا سمارا وکرما کی وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل گلین میک گرا 71، مرلی دھرن 68، مچل اسٹارک 59، لیستھ ملنگا 56، وسیم اکرم 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔

اوپنر ڈیوڈ کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے بھی 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

کپتان کین ولیمسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیمپن 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، گلین فلپس 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلیو میتھیوز نے دو وکٹیں حاصل کیں، چمیرا اور تھکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔