0

ایران نے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا

ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق موساد کے 3 ایجنٹوں کو ایران اور افغانستان کے درمیان پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا جن کے پاس ایرانی شہریت تھی۔

ان گرفتاریوں کی خبر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے لیے طالبان کے ایک وفد کی تہران آمد کے بعد سامنے آئی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تینوں اسرائیلی ایجنٹ افغان سرحد سے ایران میں موجود اہداف پر کامیکاز ڈرون حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، انہیں تفتیش کے لیے ایران منتقل کیا جائے گا۔

ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف حملوں اور قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔