0

اقوام متحدہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی کا مینڈیٹ دے: روس

روسی پرچم
روس نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، وہ قابض ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی کا مینڈیٹ دے۔

روس نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی کا مینڈیٹ دے۔ اس موقع پر روس نے بحران خطے میں پھیلنے سے روکنے اور سفارتی حل کے مطالبے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 27 روز بمباری کے بعد غزہ شہر کا ٹینکوں سے محاصرہ کیا گیا ہے، اسرائیل نے چاروں طرف سے گھیر کر فلسطینیوں کے قتل عام کی ٹھان لی ہے۔

اسرائیلی طیاروں کی بمباری بھی جاری ہے جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 200 ہوگئی، جبکہ 24 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔ جبالیہ کیمپ پر ایک اور حملے سے 30 اور البریج پناہ گزیں کیمپ پر بمباری سے 29 فلسطینی شہید، رہائشی عمارت پر بم گرنے سے بھی 15 افراد جاں بحق۔

غزہ کے واحد کینسر اسپتال میں علاج بند ہونے کے سبب چار مریض سسک سسک کر دم توڑ گئے۔