0

ورلڈ کپ: بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں، پاکستان نے اپنے 2 اور بنگلا دیش نے 1 میچ جیتا ہے۔

یاد رہے کہ اِس ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو ہرایا تھا جس کے بعد پاکستان کو بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا سے شکست ہوئی ہے۔

آج کے میچ کے بعد پاکستان کو اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔