0

ذکا اشرف نے لیگز کو ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کی وجہ قرار دے دیا

ذکا اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں پلیئرز کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ لیگز کو قرار دے دیا۔

ذکا اشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ چیئرمین نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) دیے تھے جس کی قیمت ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں چکا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کا وقت آیا تو پلیئرز کوفٹنس مسائل ہوگئے، کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں، نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ 4سے 5 کھلاڑی فنٹنس مسائل کا شکار بنے جبکہ کچھ کی پرفارمنس اچھی نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں بھارت نہیں جارہا تھالیکن سب نے کہا کہ ٹیم کو بیک اپ کرنے کیلیے آپ کو جانا چاہیے، پاکستان کے ساتھ انگلینڈ کی بھی پرفارمنس اچھی نہیں، مجھے بھی دکھ ہے 4 میچز نہیں ہارنے چاہیے تھے۔تاہم ہمیں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔