0

ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری

ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری
آئی سی سی ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔

دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 رنز کا جارحانہ اوپننگ آغاز فراہم کیا، وارنر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگزکھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں گلین فلپس نے حاصل کیں۔

قبل ازیں نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مارک چیپ مین کی جگہ جیمز نیشم کو شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑی فارم میں ہیں، مسلسل دو میچوں میں کامیابی سے اعتماد بحال ہوا ہے، میچ میں جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹا