ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال ہر پاکستان کو سخت تشویش ہے، 6000 سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یو این سیکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہو، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے امیدیں ہیں، آج جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے کیا گیا ہے، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم لوگوں کیخلاف پلان ایکشن میں آجائے گا۔