میڈیا رپورٹس کے مطابق عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ ملنے کی وجہ سے اسکواڈ کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں۔
ویزا سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ 25 رُکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل بھجوائے گئے تھے، بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کےلیے اپنی وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ ایشیا کپ سے وطن واپسی پر جمع کروائے گئے تھے، پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی رابطہ کیا تھا جس پر کرکٹ کے عالمی ادارے نے جواب دیا تھا کہ ویزوں پر کام جاری ہے، جلد جاری ہوجائیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے یہ ایک ہی جواب بار بار دیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا، ویزوں میں تاخیر کے باعث اب اسکواڈ 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت پہنچے گا۔