راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ۔ راولپنڈی سےتحریک انصاف کے 2مرکزی رہنماؤں کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے کرنل (ر) اجمل صابر اور چودھری نذیر کوگرفتار کیا ہے۔ دونوں رہنما کارکنوں کو لیکر احتجاج میں شامل ہونے کیلئے آرہے تھے۔ قبل ازیں فیض آباد پر اسلام آباد پولیس کی کارروائی ۔ سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 2کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
شمس آباد کے مقام پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے۔ پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی ۔ پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ
فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج۔ فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کا اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ ۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے فیض آباد کے مقام پر کی جانے والی پہلی گرفتاریاں ۔
کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ گوجرانوالہ میں پو لیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ۔ کارکنوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد۔پی ٹی آئی کارکنوں نے سابق ایم این اے بلال اعجاز کو پولیس سے چھڑا لیا
مزیدپڑھیں :کل سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
The post پی ٹی آئی احتجاج،حا لات کشیدہ،مزید دو مرکزی راہنما گرفتار،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ appeared first on ABN News.