کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا اصولی موقف، شیڈول کا اعلان کھٹائی میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے بھی ایونٹ کا شیڈول ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول قبول نہ کرنے پر بضد ہیں۔ براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی پر واضح کر دیا ہے کہ اگر پاک بھارت میچ ہوا تو شیڈول قبول کیا جائے گا۔
براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پر معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی۔
پی سی بی ہائبرڈ ماڈل اور بھارت سے نہ کھیلنے کے موقف پر قائم ہے۔ اگر سٹیک ہولڈرز لچک دکھائیں تو ایک دو روز میں شیڈول کا اعلان ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز باہمی طور پر طے شدہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔ جے شاہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے آئی سی سی شیڈولنگ کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔
24 مزید پڑھیں: نومبر کو ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری
The post چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کا اصولی موقف،شیڈول کھٹائی میں پڑ گیا appeared first on ABN News.