برازیل کی جانب سے نیمار سب سے زیادہ 79 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے، عظیم فٹبالر پیلے نے 92 میچوں میں 77 گول اسکور کیے تھے۔
نیمار نے بولیویا کے خلاف میچ میں دو شاندار گول داغے۔ برازیل نے بولیویا کو 5 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
برازیل کی فٹبال کنفیڈریشن کے صدر ایڈناڈو روڈریگز کی جانب سے تختی سونپنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیمار نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اس ریکارڈ تک پہنچوں گا۔
اس سے قبل سعودی عرب کے الہلال کی جانب سے کھیلنے والے اسٹرائیکر 17 ویں منٹ میں پینلٹی سے محروم ہوگئے جسے گول کیپر بلی واسکرا نے بچا لیا۔
نیمار کے ریکارڈ توڑ گول کے بعد برازیل کی فٹ بال تنظیم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “78 بار نیمار”۔