0

تاجکستان: طوفانی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق

تاجکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
تاجکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

تاجکستان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے وحدت شہر میں 11 اور روداکی شہر میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق صدر امام علی رحمٰن نے جاں بحق ہونے والے افراد کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، ہنگامی حالات و سول ڈیفنس کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو آفت میں جاں بحق ہونے والوں کے کنبوں کی مدد کرنے اور آفت کے نتائج پر فوری قابو پانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔