0

یوکرین جنگ مغرب اور اسکے مصنوعی سیاروں نے شروع کی: روسی صدر

روسی صدر ولادی میر پیوٹن
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ مغرب اور اسکے مصنوعی سیاروں نے شروع کی۔

برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ماسکو ایک ایسی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے جو مغرب اور اس کے مصنوعی سیاروں نے یوکرین میں شروع کر رکھی ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کیف اور مغرب کے اقدامات کا ردعمل ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کچھ ممالک کی دنیا میں اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کی خواہش تھی جس کی وجہ سے یوکرین میں شدید بحران پیدا ہوا۔

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روس اگلے سال برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب روس کے سرحدی علاقے بیلگوروڈ کے گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ماسکو کے ارد گرد کے علاقے میں یوکرین کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔

علاوہ ازیں یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے بتایا کہ شمال مشرقی یوکرین کے شہر رومنی کے ایک اسکول پر روسی حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔