عرب میڈیا کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ریاض میں محکمۂ انسداد منشیات نے انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں 4 پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے 1.9 کلو گرام میتھم فیٹامائن اور نشہ آور منشیات “شبو” کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔
پانچویں منشیات فروش کی گرفتاری مکہ میں ہوئی جس کے قبضے سے 3.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پانچوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔
اسی طرح صوبے جازان میں بھی سرحدی محافظوں نے معمول گشت کے دوران منشیات فروشوں کو گھیر لیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم بھاگتے ہوئے 111 کلوگرام منشیات چھوڑ گئے۔