0

نگران وزیراعظم کی کابینہ کی تشکیل کیلئے متوقع نام سامنے آگئے

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ
نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کر دی۔ نگراں وزیر اعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختصر کابینہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزراء کابینہ میں لانے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں خزانہ، خارجہ، داخلہ، اطلاعات اور قانون کے وزراء حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم قریبی رفقاء اور اہم شخصیات سے صلاح مشورے کررہے ہیں، انوار الحق کاکڑ کو وفاقی کابینہ مراحل میں تشکیل دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متعلق بڑا دعویٰ

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت نگراں وزراء کے ناموں پر غور جاری ہے، جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، اور ذوالفقار چیمہ کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب ہاشم ڈوگر کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں