0

صدر پی ٹی آئی رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار، لاہور منتقل

صدر پی ٹی آئی رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الٰہی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے کر جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کی جانب سے عدالت سے چوہدری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی، دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا جس کے بعد نیب ٹیم انہیں لے کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔ چوہدری پرویزالٰہی کو کل لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے پرویز الہی کے خلاف مجموعی طور پر 23ارب مالیت کے 226 ٹھیکوں میں فرنٹ مینوں کے زریعے سوا ارب کی کرپشن و کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں