0

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
انوار الحق کاکڑ نے بطور نگراں وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انوار الحق کاکڑ سے بطور نگراں وزیراعظم عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف شریک ہوئے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔  موقع پر شہباز شریف کو سبکدوش ہونے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری،نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دی جاتی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں