0

جشن آزادی پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جشن آزادی پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی کے موقع پر ون ویلرز، ریسنگ، ہلڑبازی اور روڈ بلاک کر کے کرتب دیکھانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور ڈولفن فورس کی5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ باجے اور ہارن بیچنےاور بجانے کے خلاف دفعہ144 نافذ کی گئی ہے، ون ویلنگ اور ہلڑبازی پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایکسپریس وے، شاہراہ دستور، کشمیرہائی وے اور کلب روڈ پر کارروائیاں کی جائیں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزکو علاقوں میں سڑکوں پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور سڑکیں بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں