![نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار مشاورت کر رہے ہیں](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/cb1980357e612faf4d12e94cc917f7b2_M.jpg)
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کےلیے حکومت اور اپوزیشن کے مجوزہ 6 نام سامنے آگئے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کےلیے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار آج دوبارہ بیٹھک لگائیں گے۔ آج صوبے میں نگراں سیٹ اپ پر پیشرفت کے قوی امکانات ہیں۔
اپوزیشن الائنس کی نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت مکمل کرلی گئی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نام پراتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا جسٹس(ر)مقبول باقر، ممتازعلی شاہ اور صدیق میمن کا نام دینے کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن کایونس دھاگا، شیعب صدیقی اور صفدرعباسی کےنام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔