0

امریکا کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی

امریکا کی ریاست ہوائی کے جنگلات آگ لگنے سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی
امریکا کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام Lahaina بھی جل کر تباہ ہوگیا،

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیاحوں کے مرکز ہوائی شہر میں تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور امدادی کارکنان سب سے زیادہ متاثرہ جزیرے ماوئی سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ریاست ہوائی کا بدترین قدرتی سانحہ ہے، گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام Lahaina بھی جل کر تباہ ہوگیا، آگ کے سبب کاؤنٹی ماؤئی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جبکہ متعدد بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ہیں۔

لوڈ شیڈنگ اور ٹیلی فون سروسز میں رکاوٹوں کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے کیونکہ اس کے سبب انخلاء کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے بھی ہوائی کے جنگلات میں آگ کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے اس تباہ شدہ جزیرے ماؤئی کی تعمیر کے لیے وفاقی فنڈز کا وعدہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آفت کے لیے وقف وفاقی امداد کا مقصد جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں ریاستی اور مقامی بحالی کی کوششوں کو تیز تر کرنا ہے۔