0

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا: آصف زرداری

راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو موجودہ اسمبلی میں مثبت کردار اور بے مثال خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا،15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

گزشتہ روز حال ہی میں تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو موجودہ اسمبلی میں مثبت کردار اور بے مثال خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا،15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مشکل حالات میں حکومت چلانے میں بھرپور رہنمائی کی۔

واضح ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ اور حکومت تحلیل ہوگئی۔

وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی، انہوں نے اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیل کی۔

صدر کے دستخط کرتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں