0

نگران وزیراعظم کا تقرر: وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات متوقع

وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات متوقع
نگران وزیراعظم کا تقرر،وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغازآج سے ہوگا۔ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے درمیان آج ملاقات دوپہردو بجے متوقع ہے۔ شہبازشریف اپوزیشن لیڈرکےسامنے نگران وزیر اعظم کیلئے 3 نام پیش کریں گے، اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض بھی نگران وزیراعظم کےلیے 3 نام سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے درمیان آج ملاقات طے ہوگئی، اپوزیشن لیڈرکو وزیراعظم آفس کی جانب سے ملاقات کا وقت بتا دیا گیا۔ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے درمیان آج ملاقات دوپہردو بجے متوقع ہے۔ شہبازشریف اپوزیشن لیڈرکےسامنے نگران وزیر اعظم کیلئے 3 نام پیش کریں گے، اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض بھی نگران وزیراعظم کےلیے 3 نام سامنے رکھیں گے۔

گزشتہ روزصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوائی گئی تھی۔

صدرمملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل بارے سمری پر دستخط وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت کئے۔ صدرمملکت کی جانب سے دستخط ہونے کے بعد آئینی مدت ختم ہونے سے تین روز قبل قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں