0

سندھ اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

سندھ اسمبلی
مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی گیارہ اگست کو تحلیل کردی جائے گی، جس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

مشیر قانون مرتضیٰ ویاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کرلیا، جو وزیراعلیٰ کو آئینی طریقہ کار کے تحت ارسال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو مکمل ہوگی جبکہ اسمبلی کو دو روز قبل یعنی گیارہ اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشیر قانون نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل گورنر سندھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس ارسال کریں گے۔

دوسری جانب جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت کے خاتمے پر کل یوم نجات منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسمبلی اجلاس میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نگران وزیراعلی پیپلزپارٹی کا نامزدہ کردہ نہیں ہوگا،سندھ حکومت خاتمے پر یوم نجات منائیں گے، ظالم اور نوکریاں فروخت کرنے والی حکومت کا خاتمہ ہوا۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں