0

بشری بی بی اٹک جیل پہنچ گئیں، اہم ایشوز پر چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو

 بشری بی بی
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی، بشریٰ بی بی کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔ پولیس نے بشریٰ بی بی اور وکلا کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اٹک جیل میں قید شوہر سے ملنے کی اجازت مل گئی۔ بشریٰ بی بی کو پولیس ناکے سے جیل کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ، پولیس نے بشریٰ بی بی اور وکلا کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔

اس سے قبل اٹک جیل کےناکے پر پولیس دستےنےبشریٰ بی بی کوروک لیا تھا ، بشریٰ بی بی سمیت تمام وکلاجیل ناکےپر کھڑے رہے جبکہ جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد بشریٰ بی بی اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اٹک جیل پہنچے تھے، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اوروکلا ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے، ہم ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اٹک جیل جا رہے ہیں ،ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی تھی۔

نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھاکہ لیگل ٹیم کی طرف سے کسی نے کوئی مزاحمت نہیں کی ، صرف ہائیکورٹ آرڈرز اور اور مودبانہ گزارش کررہے ہیں ملنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی سےملنے کی اجازت ہمارا قانونی طور پر حق ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےاحکامات کے باوجود انکار کیاجارہاہے، اگر اجازت نہ ملی تو پھر دو تین چھٹیاں آنے والی ہیں ایک ہفتہ لیٹ ہو جائیگا، اب ایسا نہ ہوبعد میں پھر پرچہ درج کردیا جائے کہ لیگل ٹیم نے مزاحمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں