0

ملک میں قومی اسمبلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی

ملک میں قومی اسمبلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی
وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 83 رکنی کابینہ میں وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین شامل تھے۔ سبکدوش ہونیوالی وفاقی کابینہ میں 33 وفاقی وزراء، 7 وزرائے مملکت، 5 مشیر اور 38 معاونین خصوصی شامل تھے۔

وفاقی کابینہ کو سبکدوش کردیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا، وفاقی کابینہ میں 83 ارکان پر مشتمل تھی، جس میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین شامل تھے۔

کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سبکدوش ہونیوالی وفاقی کابینہ میں 33 وفاقی وزراء، 7 وزرائے مملکت، 5 مشیر اور 38 معاونین خصوصی شامل تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے بھجوائی گئی سمری پر صدر مملکت نے گزشتہ روز ہی دستخط کردیئے تھے، جس کے بعد قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں