0

پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کوخاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا
پاکستانی فوج موجودہ اورابھرتے ہوئے چیلنجوں کے لئے تیار ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ مخالفین کے مزموم عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کوخاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے لائیوفائراورجدید ای ٹی فور ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لانگ رینج SH-15 آرٹلری گنوں کی شوٹ اوراسکوٹ صلاحیتوں، جدید آلات کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف، جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کوخاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

آرمی چیف نےعملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پران کی مہارت کوسراہا۔کمانڈر منگلاکورنے سپہ سالارکا استقبال کیا،اوراسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں