0

نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا۔ ایسے منصوبے بنائیں گے جس سے انقلابی فائدہ ہو۔ سیلاب کے ساتھ ساتھ…

گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اُس وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ ایک گھر نہیں بنا سکا۔ بلاول بھٹو نےکہا کہ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا۔  گھروں کی تعمیر کیلئے خواتین کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولیں گے۔ بلاسود قرض پروگرام سندھ بھر میں جاری ہے۔ ایسے منصوبے بنائیں گے جس سے انقلابی فائدہ ہو۔ سیلاب کے ساتھ ساتھ غربت کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر دیا ہے 

انہوں نے کہا کہ آئندہ موقع ملا تو پورے پاکستان میں ہر کچے گھر میں رہنے والے کو پکے گھر اور زمین کا مالک بنانے کا منصوبہ بنائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 10سالوں میں بھرپور کام ہوا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مدد سے وہ کام کئے جو نہیں کرسکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں