0

قومی اسمبلی تحلیل: وزارت پارلیمانی امورنے سمری وزیراعظم کو بھیج دی

قومی اسمبلی
وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے، وزیراعظم سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔ قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج دن 2 بجے ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی امور پر آگہی اور اتفاق رائے کیلئے 8 اہم نکات پربحث ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے، سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی، وزیراعظم سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔ قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج دن 2 بجے ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی امور پر آگہی اور اتفاق رائے کیلئے 8 اہم نکات پربحث ہوگی، نکات میں قیام امن، اقتصادی پالیسی، مسئلہ کشمیر اور سی پیک کے علاوہ خارجہ پالیسی، قومی اداروں کا احترام اور موسمیاتی اثرات بھی شامل ہے۔ اہم نکات میں آبادی میں ہوشربا اضافہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک ایجنڈے پر موجود ہے، تاہم آج کے ایجنڈے میں کوئی قانون سازی موجود نہیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اقتصادی پالیسی اور کشمیرفارن پالیسی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ تلاوت کلام پاک، نعت شریف اور قومی ترانہ بھی ایجنڈے پر موجود ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا الوداعی خطاب بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میں کابینہ اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں