0

لندن: جج ہمایوں دلاور کی کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جج ہمایوں دلاور کی کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
لندن کی ہل یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی آف ہل کا کہنا ہے کہ تربیت کے لیے ججز کا انتخاب ان کے متعلقہ ہائی کورٹس کرتے ہیں، ججوں کے انتخاب میں یونیورسٹی کا کوئی کردار نہیں ہے۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔

جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے لیے لندن میں ہیں جہاں وہ 5 سے 13 اگست تک ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لاء پر جوڈیشل ٹریننگ جاری ہے۔ تاہم ہل یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرےلگائے۔

رپورٹس کے مطابق صدرپی ٹی آئی یوکے عمران خلیل نے کانفرنس میں اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی شرکت روکنے کی پٹیشن جمع کر ادی۔ یونیورسٹی آف ہل کا کہنا ہے کہ تربیت کے لیے ججز کا انتخاب ان کے متعلقہ ہائی کورٹس کرتے ہیں، ججوں کے انتخاب میں یونیورسٹی کا کوئی کردار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں