0

بھارت سے پاکستان آنیوالی انجو کیلئے بڑی خوشخبری، ویزے میں ایک سال کی توسیع

بھارت سے پاکستان آنیوالی انجو (فاطمہ) کے شوہر اور ضلع دیربالا کے رہائشی نصراللہ
بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو (فاطمہ) کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

فاطمہ کے شوہر اور ضلع دیربالا کے رہائشی نصراللہ اپنے بیان میں بتایا کہ پچھلی دفعہ فاطمہ کے ویزے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی، شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے۔

نصراللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے مانگی گئی دستاویزات فراہم کردی ہیں، پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے بھرپور انداز میں تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر بالا کے رہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجوکی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی،

بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیاہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محموددستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں