0

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ای سی پی کی قانونی کارروائی، گھیرا مزید تنگ

لیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تیار ہے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دو ایکشن ہوں گے۔ پہلے انہیں این اے 45 کرم سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا، اس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے متوقع اقدام کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی باقاعدہ مشاورت کے بعد ہوگی۔ یہ ایکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی روشنی میں لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں