0

علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی چارمقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عظمیٰ خان اور علیمہ خان
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ اے ٹی سی نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو مقدمات کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے علیمہ اور عظمیٰ کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اے ٹی سی نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو مقدمات کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 

واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر تھانہ سرور روڈ، نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن میں 2 مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں