0

آرمی چیف نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل گیا، چینی کمپنیوں اور بینکوں نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چینی صدر شی جن پنگ کے نمائندہ خصوصی اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ بھی سی پیک منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے اور اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں