![تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/dfc0447616a35040b90908a46b3f6d24_M.jpg)
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی۔ صمصام بخاری آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اللہ پاک نے بچت رکھی کہ 9 مئی کو میں لاہور میں نہیں تھا، مجھے اندازہ تھا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فساد کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد سے میرا اچھا تعلق ہے انکو کہا میں اوکاڑہ ہوں نہیں آسکتا، انہوں نے کہا ہم نے کورکمانڈر کے گھر جانا ہے، شفقت محمود سمجھدار آدمی ہے اس نے کہا ادھر نہ جاؤ پارٹی تباہ کرلیں گے۔
ایک اور ہولناک اڈیو لیک ۔۔
پی ٹی ائی رہنما صمصام بخاری کے نجی محفل میں نو مئی کے حوالے سے ہولناک انکشافات pic.twitter.com/300XuqPYbw— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) August 7, 2023
صمصام بخاری نے بتایا کہ انہوں (یاسمین راشد) نے کہا صاحب کا حکم ہے، شفقت محمود نے گاڑی اسٹارٹ کی اور گھر آگئے۔