0

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ کیس پر سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن پولیٹکل فنانس ونگ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے فائل تیار کرنا شروع کردی، ای سی پی کچھ دیر بعد عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں