0

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

 اڈیالہ جیل
چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں رکھا گیا ہے جہاں پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر سخت سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کو اتوار 6 جولائی کو جیل میں مزید سہولتیں فراہم…

دائر کردہ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے جیل میں اے کلاس کی سہولیات کی فراہمی اور میڈیکل چیک اپ کروانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے قید میں دوسری رات بھی گزاردی۔ آج پیر کو پارٹی کی جانب سے عدالتوں سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے اور اگر اعلیٰ عدلیہ نے سابق وزیراعظم کی سزا معطل کردی تو ان کی رہائی بھی ہوسکتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں رکھا گیا ہے جہاں پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر سخت سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کو اتوار 6 جولائی کو جیل میں مزید سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔

پی ٹی آئی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی تاہم اس مقصد کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط درکار ہیں۔ اتوار 6 اگست تک وکلاء کو سابق وزیراعظم تک رسائی نہیں دی گئی تھی۔

پی ٹی ائی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اس صورت حال میں اعلیٰ عدلیہ سے خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں