0

محبوب سے ناراض لڑکی اونچے کھمبے پر چڑھ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

محبوب سے ناراض لڑکی اونچے کھمبے پر چڑھ گئی
بھارت میں ایک لڑکی اپنے محبوب سے ناراض ہوکر ہائی ٹینشن پاور لائن کے 80 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ چھتیس گڑھ کے گوریلا پیندرا مارواہی ضلع میں پیش آیا۔ جب لڑکے نے دیکھا کہ لڑکی کھمبے پر چڑھ گئی ہے، تواس نے بھی پیروی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے دونوں کو بلند کھمبے پر دیکھا، تو فوری طور پر پولیس کواطلاع کرنے کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں کو بھی خبر پہنچائی۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر لوگوں کا ہجوم ٹاور کے گرد جمع تھا۔ پولیس اہلکاروں نے کافی دیرتک جوڑے سے بات چیت کی اور آخرکار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پولیس کو کامیابی مل گئی۔ اس دوران ہجوم میں موجود ایک شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے کھمبے پر چڑھنے سے پہلےاس کی لڑکےسے لڑائی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں