0

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

الیکشن کمیشن
پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک بھرمیں نئی حلقہ بندیاں شروع کرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ شاہد خاقان عباسی اوراسحاق ڈار فہرست میں نہیں ہیں،کسی غیرجانبدار شخص کولایا جائے گا، انتخابات فروری مارچ میں بھی ہو جائیں توہرج نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں