0

نوازشریف کی قیادت میں جان لڑا کر پاکستان کو عظیم بنادیں گے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو موقع ملا تو نواز شریف کی قیادت میں جان لڑا کر پاکستان کو عظیم بنادیں گے۔

قصور میں جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں قوم کا فیصلہ قبول کریں گے، مسلم لیگ (ن) کو موقع ملا تو نواز شریف کی قیادت میں جان لڑا کر پاکستان کو عظیم بنادیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنیات کے خزانے ہیں لیکن 75 سال میں قوم کو فائدہ نہیں ملا بلکہ صرف پیچیدہ مقدمات میں اربوں روپے ضائع ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں