0

گرفتاری کے وقت پولیس اورچیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 پولیس
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی دوپہر کا کھانا شروع کر چکے تھے کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے داخل ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی پولیس کو دیکھ کر حیران ہوگئے۔ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر آپ کی گرفتاری کا حکم آیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے پتا تھا کوئی ایسی چیز ضرور ہو گی۔ پولیس حکام نے کہا کہ آپ کو بعد میں لنچ کروا دیں گے، اس وقت گرفتاری ضروری ہے۔ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے گارڈز کو گھر کے احاطے میں ہی روک دیا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ مقام پر ایک دفعہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی کا پولیس کے ساتھ مکالمہ ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ نے مجھے لنچ نہیں کرنے دیا ، مجھے بھوک لگی ہے۔ جب مجھے گرفتار کیا گیا اس وقت میں نے کھانا شروع ہی کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس سے اصرار کیا کہ مجھے دوپہر کا کھانا کھانا ہے۔

جس پر پولیس حکام نے انہیں جواب دیا کہ اس وقت آپ کو عدالت کے حکم پر اسلام آباد منتقل کرنا ضروری ہے ، کھانا بعد میں دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں