0

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کا جھنڈا
 عمران خان کو زمان پارک سے گرفتارکرلیا گیا،انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی۔ جج ہمایوں دلاور نے ریماکس دئیے کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ…

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ دیا کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے،ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کرانے کا حکم دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جو ادا نہ کرنے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ کی سزا ہوگی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور1 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے پی ٹی آئی وکیل کی غیر حاضری کی بنا پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس سے قبل ‏تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا تھا۔

جج ہمایوں دلاورنے ریماکس دئیےکہ معاون وکیل نہیں بتا پا رہے کہ خواجہ حارث کب پیش ہوں گے، اگر رات گئے تک خواجہ حارث پیش نہ ہوئے تو پھرکیا ہوگا ؟

وکیل خالد یوسف نے کہا میں تواس کا نہیں بتا سکتا،خواجہ حارث سیشن عدالت آئیں گے۔ جج ہمایوں دلاورنے کہا سیشن عدالت نے ساڑھے 8 بجے خواجہ حارث کو بلایا تھا۔جج نے وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کال پر ملزم نہ ائے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔

جج نے ریماکس دئیےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں 12 بجے تک سماعت وقفہ کیا جاتا ہے،اگر12 بجے خواجہ حارث پیش نہ ہوئے تو بغیرسنے فیصلہ سنا دیا جائے گا،

جج ہمایوں دلاورنے ریماکیس دئیے کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل آیا ہے؟ جج ہمایوں دلاورکی جانب سے توشہ خانہ کیس کی متعدد کالزکروائی گئیں۔

جج ہمایوں دلاورکا امجد پرویز سے استفسارکیا کچھ کہیں گے؟ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کوئی شعرو شاعری ہی سنا دیں۔

وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے شعرسنا کہ وہ ملا تو صدیوں کے بعد میرے لب پر کوئی گلہ نہ تھا،اسے میری چپ نے رلا دیا جسےگفتگو میں کمال تھا،کمرہ عدالت میں وکیل امجد پرویزکے شعر پر واہ واہ ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویزاورسعد حسن عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں