0

پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے شہبازشریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا

وزیراعظم شہبازشریف
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اوراتحادی جماعتوں نے نگران وزیراعظم کے معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیاروزیراعظم شہبازشریف کا سونپ دیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوا ،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اوراتحادی نے وزیراعظم شہبازشریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اوراتحادیوں نے وزیراعظم شہبازشریف پراعتماد کا اظہارکردیا۔ اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم کے لئے نامزد کردیں۔

پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈرکے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دیدی۔

اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اوردیگررہنما نے شرکت کی۔اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی ویڈیو لنک پرشرکت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا،وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں