0

190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
عدالت نے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کی ہے۔

اسلام آباد کی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی. عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کی ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نیب انکوائری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق دائر 8 اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں