0

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خبر کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیا

پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر کو سراسر جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیا۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب ایک پی ٹی آئی ہوگی اور وہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ہوگی۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگلش نے کہا تھاکہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کے لیے تیار ہیں اور عام انتخابات کے لیے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب ایک پی ٹی آئی ہوگی اور وہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی ہی نہیں تو ہم اس سے انتخابی اتحاد کی سوچ کیسے سکتے ہیں؟

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں