0

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں

توشہ خانہ گفٹز
سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ توقع ہے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی، مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے نئی کاز لسٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بینچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ توشہ خانہ کیس کی سماعت سیشن عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکم امتناع اور حق دفاع کی بحالی سمیت 8 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو ساڑھے 11 بجے دلائل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں