0

پنجاب: مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں سیلابی صورتحال

مختلف اضلاع میں 7 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق صوبے کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے،دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب، سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد52ہزار 40 اور اخراج 36 ہزار 840 کیوسک ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ستلج میں سلیمانکی اوراسلام کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔

پی ڈی ایم ا ے کے مطابق تربیلہ چشمہ اورکالاباغ کےمقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے جہلم اورچناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں