0

ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں‌ مزید اضافہ، مائیک پنس سابق صدر کے خلاف گواہ بن گئے

ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہ بن گئے ہیں، جس سے سابق صدر کی مشکلات میں‌ اضافہ ہو گیا ہے۔

سابق نائب صدر مائیک پینس جو کبھی ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی تھے، اب وہ ان کے خلاف 2020 کے الیکشن کو الٹانے کی سازش کے کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیک پنس آئندہ الیکشن کے لیے خود بھی ری پبلکنز صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا آئین سے ماورا شخص کو صدر بننے کا حق نہیں ہے، الیکشن نتائج کے روز سے اب تک ٹرمپ نے جو کہا جھوٹ کہا۔

سابق نائب صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج الٹنے کی کوشش پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ مائیک پنس نے امریکی صدارتی الیکشن نتائج مسترد کرنے سے انکار کیا تھا، انھوں نے الزام لگایا کہ ان پر بھی ٹرمپ کی طرف سے نتائج الٹانے میں مدد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

دوسری طرف میکارتھی نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کے کاروباری معاملات کی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی سیاسی کوشش کے طور پر فرد جرم عائد کی ہوئی ہے۔